سورة فصلت - آیت 25

وَقَيَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہم نے ان کے لئے ہمنشین (شیاطین) مقرر کئے ہیں ۔ سو انہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے اعمال ان کی نظر میں اچھے کر دکھلائے ہیں ۔ اور ان پر عذاب کی بات قائم ہوگئی ۔ یہ بھی انہیں امتوں میں شامل ہوئے جو جنات اور آدمیوں میں سے ان سے پہلے ہو گزری ہیں بےشک وہ زیانکار تھے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ان سےمراد وہ شیاطین انس وجن ہیں جو باطل پر اصرارکرنے والوں کےساتھ لگ جاتے ہیں، جو انہیں کفر و معاصی کو خوبصورت کرکے دکھاتے ہیں، پس وہ اس گمراہی کی دلدل میں پھنسے رہتے ہیں، حتیٰ کہ انہیں موت آ جاتی ہے اور وہ خسارۂ ابدی کے مستحق قرار پاتے ہیں۔