سورة فصلت - آیت 12

فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَىٰ فِي كُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا ۚ وَزَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ان (آسمانوں) کو دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس کا حکم نازل کیا اور آسمان کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور یہ محانظت کے لئے کیا ۔ یہ تقدیر غالب خبردار کی ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی خود آسمانوں کو یا ان میں آباد فرشتوں کو مخصوص کاموں اور اوراوراد ووظائف کا پابند کر دیا۔ 2- یعنی شیطان سے نگہبانی، جیساکہ دوسرے مقام پر وضاحت ہے، ستاروں کا ایک تیسرا مقصد دوسری جگہ اھتداء (راستہ معلوم کرنا) بھی بیان کیا گیا ہے (النحل: 16)۔