سورة فصلت - آیت 4
بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
خوشی اور ڈر سناتا ہے ۔ پھر ان میں سے بہتوں نے منہ موڑ لیا ۔ سو وہ نہیں سنتے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ایمان اور اعمال صالحہ کے حاملین کو کامیابی اور جنت کی خوش خبری سنانے والا اورمشرکین ومکذبین کو عذاب نار سے ڈرانے والا۔ ** یعنی غور وفکر اور تدبر وتعقل کی نیت سے نہیں سنتے کہ جس سے انہیں فائدہ ہو۔ اسی لیے ان کی اکثریت ہدایت سے محروم ہے۔