سورة غافر - آیت 69
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ أَنَّىٰ يُصْرَفُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا تونے ان کی طرف نہیں دیکھا ۔ جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں ؟ کہاں سے پھیرے جاتے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* انکار وتکذیب کے لیے یا اس کے رد وابطال کے لیے۔ ** یعنی ظہور دلائل اور وضوح حق کے باوجود وہ کسی طرح حق کو نہیں مانتے۔ یہ تعجب کا اظہار ہے۔