سورة غافر - آیت 56
إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ أَتَاهُمْ ۙ إِن فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبْرٌ مَّا هُم بِبَالِغِيهِ ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو لوگ بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ۔ اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں ۔ ان کے دلوں میں سوائے غرور کے اور کچھ نہیں جس تک وہ کبھی نہ پہنچیں گے سو تو اللہ سے پناہ مانگ بےشک وہ جو ہے وہی سنتا دیکھتا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی وہ لوگ جو بغیر آسمانی دلیل کے بحث و حجت کرتے ہیں، یہ محض تکبر کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں، تاہم اس سے جو ان کا مقصد ہے کہ حق کمزور اور باطل مضبوط ہو، وہ ان کو حاصل نہیں ہوگا۔