سورة غافر - آیت 36

وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا هَامَانُ ابْنِ لِي صَرْحًا لَّعَلِّي أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور فرعون نے کہا کہ اے ہامان میرے لئے ایک محل بناتاکہ میں رستوں پر پہنچوں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ فرعون کی سرکشی اور تمرد کا بیان ہے کہ اس نے اپنے وزیر ہامان کو ایک بلند عمارت بنانے کا حکم دیا تاکہ اس کے ذریعے سے وہ آسمان کے دروازوں تک پہنچ جائے۔ اسباب کے معنی دروازے، یا راستے کے ہیں۔ مزید دیکھیے القصص، آیت 28۔