سورة الزمر - آیت 66
بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدْ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بلکہ اللہ ہی کی عبادت کر اور شکر گزاروں میں ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ ﴾کی طرح یہاں بھی مفعول (اللہ) کومقدم کرکے حصر کا مفہوم پیدا کر دیا گیا کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کرو !