سورة الزمر - آیت 60
وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ تَرَى الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى اللَّهِ وُجُوهُهُم مُّسْوَدَّةٌ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تو قیامت کے دن انہیں دیکھے گا جو اللہ پر جھوٹ (ف 1) بولتے تھے کہ ان کے منہ سیاہ ہوں گے ۔ کیا دوزخ (ف 2) میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے ؟۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جس کی وجہ عذاب کی ہولناکیاں اور اللہ کے غضب کا مشاہدہ ہو گا۔ ** حدیث میں ہے [ الْكِبْرُ بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النَّاسِ ] (حق کا انکار اور لوگوں کو حقیر سمجھنا، کبر ہے) یہ استفہام تقریری ہے۔ یعنی اللہ کی اطاعت سے تکبر کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم ہے۔