سورة الزمر - آیت 57
أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یا کہنے لگے کہ اگر مجھے اللہ ہدایت کرتا ، تو میں متقیوں میں ہوتا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اگر اللہ مجھے ہدایت دے دیتا تو میں شرک اور معاصی سے بچ جاتا۔ یہ اس طرح ہی ہے جیسے دوسرے مقام پرمشرکین کا قول نقل کیا گیا ہے، ﴿لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا أَشْرَكْنَا﴾ (الأنعام: 148) ”اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے“ ان کا یہ قول (كَلِمَةُ حَقٍّ أُرِيدَ بِهَا الْبَاطِلُ . . .) کامصداق ہے۔ (فتح القدیر)۔