سورة الزمر - آیت 55

وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس سے پہلے کہ تم پر ناگہا عذاب (ف 3) آئے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو اس بہتر بات پرچلو جو تمہارے رب سے تمہاری طرف نازل ہوئی ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی عذاب آنے سے قبل توبہ اور عمل صالح کا اتمام کرلو، کیونکہ جب عذاب آئےگا تو اس کا تمہیں علم وشعور بھی نہیں ہوگا، اس سےمراد دنیوی عذاب ہے۔