سورة الزمر - آیت 51

فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا ۚ وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَٰؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر جو انہوں نے کمایا تھا اس کی برائیاں ان پر پڑیں ۔ اور ان لوگوں میں سے جو ستمگار ہیں عنقریب ان کی کمائی کی برائیاں ان پر پڑینگی اور وہ تھکانہ سکیں گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- برائیوں سے مراد ان کی برائیوں کی جزا ہے، ان کو مشاکلت کے اعتبار سے سیئات کہا گیا ہے، ورنہ برائی کی جزابرائی نہیں ہے۔ جیسے ﴿وَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا﴾ میں ہے۔ (فتح القدیر)۔ 2- یہ کفارمکہ کو تنبیہ ہے۔ چنانچہ ایساہی ہوا، یہ بھی گزشتہ قوموں کی طرح قحط، قتل واسارت وغیرہ سے دوچار ہوئے، اللہ کی طرف سے آئے ہوئے ان عذابوں کو یہ روک نہیں سکے۔