سورة الزمر - آیت 50

قَدْ قَالَهَا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہی بات ان کے اگلوں نے کہی تھی سو جو وہ کماتے (ف 1) تھے ۔ ان کے کام نہ آیا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جس طرح قارون نے بھی کہا تھا، لیکن بالآخر وہ اپنے خزانوں سمیت زمین میں دھنسا دیا گیا۔ ﴿فَمَا أَغْنَى﴾ میں مَا استفہامیہ بھی ہو سکتا ہے اور نافیہ بھی۔ دونوں طرح معنی صحیح ہے۔