سورة الزمر - آیت 46

قُلِ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِي مَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کہہ اے اللہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے چھپے اور کھلے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں کے درمیان ان باتوں میں فیصلہ کریگا ۔ جن میں وہ جھگڑ رہے تھے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* حدیث میں آتا ہے نبی (ﷺ) رات کو تہجد کی نماز کے آغاز میں یہ پڑھا کرتے تھے [ اللَّهُمَّ رَبَّ جَبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ، فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ، أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ، اهْدِنِي لِما اخْتُلِفَ فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِكَ، إِنَّكَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقيِمٍ ](صحيح مسلم، كتاب صلاة المسافرين باب الدعاء في صلاة الليل وقيامه