سورة الزمر - آیت 33
وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ ۙ أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جو کوئی سچ بات لایا اور جس نے سچ کی تصدیق کی وہی متقی ہیں
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس سے پیغمبر اسلام حضرت محمد رسول اللہ (ﷺ) مراد ہیں جو سچا دین لےکر آئے۔ بعض کے نزدیک یہ عام ہے اور اس سے ہر وہ شخص مراد ہے جو توحید کی دعوت دیتا اور اللہ کی شریعت کی طرف لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ 2- بعض اس سےحضرت ابوبکر صدیق (رضی الله عنہ) مراد لیتے ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے رسول (ﷺ)کی تصدیق کی اور ان پرایمان لائے۔ بعض نے اسے بھی عام رکھا ہے، جس میں سب مومن شامل ہیں جو رسول اللہ (ﷺ) کی رسالت پر ایمان رکھتے ہیں اور آپ کو سچا مانتےہیں۔