سورة ص - آیت 67

قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ یہ ایک بڑی خبر ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی میں تمہیں جس عذاب اخروی سے ڈرا رہا اور توحید کی دعوت دے رہا ہوں یہ بڑی خبر ہے، جس سے اعراض وغفلت نہ برتو، بلکہ اس پر توجہ دینے اور سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔