سورة الصافات - آیت 179
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور دیکھتا رہ عنقریب وہ بھی دیکھ لیں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ بطور تاکید دوبارہ فرمایا۔ یا پہلے جملے سے مراد دنیا کا وہ عذاب ہے جو اہل مکہ پر بدر واحد اور دیگر جنگوں میں مسلمانوں کے ہاتھوں کافروں کے قتل وسلب کی صورت میں آیا۔ اور دوسرے جملے میں اس عذاب کا ذکر ہے جس سے یہ کفار ومشرکین آخرت میں دوچار ہوں گے۔