سورة الصافات - آیت 135

إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مگر ایک بڑھیا کہ باقی رہنے والوں میں تھی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس سے مراد حضرت لوط (عليہ السلام) کی بیوی ہے جو کافرہ تھی، یہ اہل ایمان کے ساتھ بستی سے باہر نہیں گئی تھی، کیونکہ اسےاپنی قوم کے ساتھ ہلاک ہونا تھا، چنانچہ وہ بھی ہلاک کر دی گئی۔