سورة الصافات - آیت 74

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مگر جو اللہ کے چنے ہوئے بندے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی عبرت ناک انجام سے صرف وہ محفوظ رہے جن کو اللہ نے ایمان وتوحید کی توفیق سے نواز کر بچا لیا۔ مُخْلِصِينَ، وہ لوگ جو عذاب سے بچے رہے، مُنْذَرِينَ (تباہ ہونے والی قوموں) کے اجمالی ذکر کے بعد اب چند مُنْذِرِينَ (پیغمبروں) کا ذکر کیا جا رہا ہے۔