سورة الصافات - آیت 64
إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ ایک درخت ہے کہ دوزخ (ف 1) کی جڑ میں اگتا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اس کی جڑ جہنم کی گہرائی میں ہوگی البتہ اس کی شاخیں ہر طرف پھیلی ہوئی ہوں گی۔