سورة الصافات - آیت 54

قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر کہے گا تم (اسے دوزخ میں) جھانک کر دیکھو گے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی وہ جنتی، اپنے جنت کے ساتھیوں سے کہے گا کہ کیا تم پسند کرتے ہو کہ ذرا جہنم میں جھانک کر دیکھیں، شاید مجھے یہ باتیں کہنے والا وہاں نظر آجائے تو تمہیں بتلاؤں کہ یہ شخص تھا جو یہ باتیں کرتا تھا۔