سورة الصافات - آیت 52

يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ مجھ سے کہا کرتا تھا کہ کیا تو یقین کرتا ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی یہ بات وہ استہزا اور مذاق کے طور پر کہا کرتا تھا، مقصد اس کا یہ تھا کہ یہ تو ناممکن ہے کیا ایسی ناممکن الوقوع بات پر تو یقین رکھتا ہے؟