سورة الصافات - آیت 18

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کہہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جس طرح دوسرے مقام پر بھی فرمایا ﴿وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ﴾ (النمل: 87) ”سب اس کی بارگاہ میں ذلیل ہو کر آئیں گے“۔ ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ﴾ (المؤمن: 60) ”جو لوگ میری عبادت سے انکار کرتے ہیں، عنقریب وہ جہنم میں ذلیل وخوار ہو کر داخل ہوں گے“۔