سورة الصافات - آیت 12

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بلکہ تعجب کیا تونے اور وہ ٹھٹھے کرتے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی آپ کو تو منکرین آخرت کے انکار پر تعجب ہو رہا ہے کہ اس کے امکان بلکہ وجوب کےاتنے واضح دلائل کے باوجود وہ اسے مان کر نہیں دے رہے اور وہ آپ کے دعوائے قیامت کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ یہ کیوں کر ممکن ہے؟