سورة يس - آیت 82

إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا حکم یہی ہے کہ اسے کہے کہ ہوجا وہ اسی وقت ہوجائے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس کی شان تو یہ ہے، پھر اس کے لئے سب انسانوں کا زندہ کر دینا کون سا مشکل معاملہ ہے؟