سورة يس - آیت 51

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور نرسنگا (ف 1) پھونکا جائے گا ۔ پھر تبھی وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- پہلے قول کی بنا پر یہ نفخۂ ثانیہ اور دوسرے قول کی بنا پر یہ نفخۂ ثالثہ ہوگا، جسے نَفْخَةُ الْبَعْثِ وَالنُّشُورِ کہتے ہیں، اس سے لوگ قبروں سےزندہ ہو کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔ (ابن کثیر)۔