سورة يس - آیت 20

وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور شہر کے پرلے سرے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا ۔ بولا اے قوم ان رسولوں کے تابع ہو (ف 1) ہوجاؤ

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ شخص مسلمان تھا، جب اسے پتہ چلا کہ قوم پیغمبروں کی دعوت کو نہیں اپنا رہی ہے، تو اس نے آکر رسولوں کی حمایت اور ان کے اتباع کی ترغیب دی۔