سورة يس - آیت 19

قَالُوا طَائِرُكُم مَّعَكُمْ ۚ أَئِن ذُكِّرْتُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

رسول بولے تمہاری نامبارکی تمہارے ساتھ ہے ۔ کیا اس (سبب سے) کہ تمہیں نصیحت دی گئی (ہمیں نامبارک بتلاتے ہو ؟ ) کوئی نہیں بلکہ تم وہ لوگ ہو کہ حد پر قائم نہیں رہتے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی وہ تو تمہارے اپنے اعمال بد کا نتیجہ ہے جو تمہارے ساتھ ہی ہے نہ کہ ہمارے ساتھ۔