سورة فاطر - آیت 25
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالْكِتَابِ الْمُنِيرِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جو وہ تجھے جھٹلائیں تو ان سے پہلوں نے بھی جھٹلایا ہے ۔ ان کے رسول ان کے پاس معجزے اور ذوق اور روشن کتاب لے کر آئے ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- تاکہ کوئی قوم یہ نہ کہہ سکے کہ ہمیں تو ایمان وکفر کا پتہ ہی نہیں، اس لئے کہ ہمارے پاس کوئی پیغمبر ہی نہیں آیا۔ بنابریں اللہ نے ہر امت میں نبی بھیجا، جس طرح دوسرے مقام پر بھی فرمایا ﴿وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ﴾ (الرعد: 7) ﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولا﴾ الآیۃ (النحل: 26)