سورة سبأ - آیت 44

وَمَا آتَيْنَاهُم مِّن كُتُبٍ يَدْرُسُونَهَا ۖ وَمَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ قَبْلَكَ مِن نَّذِيرٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم نے ان کو کچھ کتابیں بھی نہیں دیں کہ انہیں پڑھتے ہوں اور نہ تجھ سے پہلے ہم نے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا ہی بھیجا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس لئے وہ آرزو کرتے تھے کہ ان کے پاس بھی کوئی پیغمبر آئے اور کوئی صحیفہ آسمانی نازل ہو۔ لیکن جب یہ چیزیں آئیں تو انکار کردیا۔