سورة الأحزاب - آیت 46

وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُّنِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور خدا کی طرف اس کے حکم سے بلانے والا اور روشن (ف 1) چراغ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جس طرح چراغ سے اندھیرے دور ہوجاتے ہیں، اسی طرح آپ (ﷺ) کے ذریعے سے کفر وشرک کی تاریکیاں دور ہوئیں۔ علاوہ ازیں اس چراغ سے کسب ضیا کرکے جو کمال وسعادت حاصل کرنا چاہے، کرسکتا ہے۔ اس لئے کہ یہ چراغ قیامت تک روشن ہے۔