سورة الروم - آیت 43

فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ الْقَيِّمِ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ ۖ يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو تو اپنا منہ سیدھے دین کے لئے سیدھا رکھ ۔ اس دن کے آنے سے پہلے جو اللہ کی طرف سے ٹالا نہیں جائے گا اس دن لوگ جدا جدا ہوں گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس دن کے آنے کو کوئی روک نہیں سکتا۔ اس لئے اس دن (قیامت) کے آنے سے پہلے پہلے اطاعت الٰہی کا راستہ اختیار کر لیں اور نیکیوں سے اپنا دامن بھر لیں۔ 2- یعنی دو گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک مومنوں کا دوسرا کافروں کا۔