سورة الروم - آیت 26

وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ كُلٌّ لَّهُ قَانِتُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کا ہے سب اس کے حکم کے تابع ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس کے تکوینی حکم کے آگے سب بے بس اور لاچار ہیں۔ جیسے موت وحیات، صحت ومرض، ذلت وعزت وغیرہ ہیں۔