سورة آل عمران - آیت 48
وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور خدا عیسیٰ (علیہ السلام) کو لکھنا اور عقل مندی اور توریت وانجیل سکھائے گا ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* كِتَابٌ سے مراد کتابت (لکھنا) ہے۔ جیسا کہ ترجمہ میں اختیار کیا گیا ہے یا انجیل وتورات کے علاوہ کوئی اور کتاب ہے جس کا علم اللہ تعالیٰ نے انہیں دیا (قرطبی) یاتورات وانجیل، الْكِتَابُ اورالْحِكْمَةُ کی تفسیر ہے۔