سورة القصص - آیت 79
فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوْمِهِ فِي زِينَتِهِ ۖ قَالَ الَّذِينَ يُرِيدُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا يَا لَيْتَ لَنَا مِثْلَ مَا أُوتِيَ قَارُونُ إِنَّهُ لَذُو حَظٍّ عَظِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اپنے ٹھاٹھ سے اپنی قوم کے سامنے نکلا جو لوگ حیا سے دنیا کے طالب تھے یوں بولے کاش کہ جو قارون کو ملا ہے (ف 1) ہم کو بھی ملے ۔ بےشک اس کی بڑی قسمت ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی زینت وآرائش اور خدم وحشم کے ساتھ۔ ** یہ کہنے والے کون تھے؟ بعض کے نزدیک ایمان والے ہی تھے جو اس کی امارت وشوکت کے مظاہر سے متاثر ہوگئے تھے اور بعض کے نزدیک کافر تھے۔