سورة القصص - آیت 68
وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ ۗ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تیرا رب جو چاہے (ف 2) پیدا کرے اور پسند کرے ان کا کچھ اختیار نہیں ہے ۔ اور اللہ پاک ہے اور ان کے شرک سے بلند۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اللہ تعالیٰ مختار کل ہے۔ اس کے مقابلے میں کسی کو سرے سے کوئی اختیار ہی نہیں، چہ جائیکہ کوئی مختار کل ہو۔