سورة القصص - آیت 14

وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَىٰ آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچا اور سنبھلا اور ہم نے اسے حکم (ف 2) اور علم دیا ۔ اور یوں ہم نیکوں کو جزا دیتے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- حکم اور علم سے مراد اگر نبوت ہے تو اس مقام تک کس طرح پہنچے ، اس کی تفصیل اگلی آیات میں ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک اس سے مراد نبوت نہیں بلکہ عقل ودانش اور وہ علوم ہیں جو انہوں نے اپنے آبائی اور خاندانی ماحول میں رہ کر سیکھے۔