سورة القصص - آیت 11

وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ ۖ فَبَصُرَتْ بِهِ عَن جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس نے موسیٰ کی بہن سے کہا ۔ کہ تو اس کےپیچھے چلی جا ۔ پھر وہ اسے دور سے دیکھتی رہی اور انہیں معلوم بھی نہ ہوا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* خواہر موسیٰ (عليہ السلام) کا نام مریم بنت عمران تھا جس طرح حضرت عیسیٰ (عليہ السلام) کی والدہ مریم بنت عمران تھیں۔ نام اور ولدیت دونوں میں اتحاد تھا۔ ** چنانچہ وہ دریا کے کنارے کنارے ، دیکھتی رہی تھی، حتیٰ کہ اس نے دیکھ لیا کہ اس کا بھائی فرعون کے محل میں چلا گیا ہے۔