سورة القصص - آیت 5
وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور ہم چاہتے تھے کہ جو لوگ میں کمزور (ف 1) پڑے تھے ۔ ان پر احسان کریں اور انہیں امام بنائیں اور وارث ٹھہرائیں
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اللہ تعالیٰ نے اس کمزور اور غلام قوم کو مشرق ومغرب کا وارث (مالک وحکمران) بنا دیا (الاعراف: 137) نیز انہیں دین کا پیشوا اور امام بھی بنا دیا۔