سورة النمل - آیت 84

حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوا قَالَ أَكَذَّبْتُم بِآيَاتِي وَلَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا أَمَّاذَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہاں تک کہ جب وہ آپہنچیں گے تو خدا کہے گا کہ کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلایا تھا باوجود یکہ تم نے ان کو پوری طرح سمجھا بھی نہ تھا کہو یہ تم کیا کرتے تھے ؟۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی تم نے میری توحید اور دعوت کے دلائل سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی اور اس کے بغیر ہی میری آیتوں کو جھٹلاتے رہے۔ ** کہ جس کی وجہ سے تمہیں میری باتوں پر غور کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔