سورة النمل - آیت 68

لَقَدْ وُعِدْنَا هَٰذَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہمیں اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادوں کو یہی وعدہ ملتارہا ہے۔ کچھ نہیں ۔ یہ صرف اگلے لوگوں کے ڈھکوسلے ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس میں حقیقت کوئی نہیں، بس ایک دوسرے سے سن کر یہ کہتے چلے آرہے ہیں۔