سورة النمل - آیت 11

إِلَّا مَن ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًا بَعْدَ سُوءٍ فَإِنِّي غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مگر جس نے ظلم کیا پھر اس کے عوض میں بدی کے نیکی کی تو میں بخشنے والا مہربان ہوں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی ظالم کو تو خوف ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس کی گرفت نہ فرمالے۔ ** یعنی ظالم کی توبہ بھی قبول کر لیتا ہوں۔