سورة الشعراء - آیت 194
عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تیرے دل پر تاکہ تو ڈرانے والوں میں ہوجائے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* دل کا بطور خاص اس لیے ذکر فرمایا کہ حواس باطنہ میں دل ہی سب سے زیادہ ادراک او رحفظ کی قوت رکھتا ہے۔ ** یہ نزول قرآن کی علت ہے۔