سورة الشعراء - آیت 187

فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَاءِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو اگر تو سچا ہے ۔ تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ حضرت شعیب (عليہ السلام) کی تہدید کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر تو واقعی سچا ہے تو جاہم تجھے نہیں مانتے، ہم پر آسمان کا ٹکڑا گرا کر دکھا!۔