سورة الشعراء - آیت 151
وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور بیباک لوگوں کا حکم نہ مانو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مُسْرِفِينَ سے مراد وہ رؤسا اور سردار ہیں جو کفر وشرک کے داعی اور مخالفت حق میں پیش پیش تھے۔