سورة الشعراء - آیت 141

كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ثمود کامسکن حجر تھا جو حجاز کے شمال میں ہے، آج کل اسے مدائن صالح کہتے ہیں۔ (ایسرالتفاسیر) یہ عرب تھے۔ نبی (ﷺ) تبوک جاتے ہوئے ان بستیوں سے گزر کر گئے تھے، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔