سورة الشعراء - آیت 137
إِنْ هَٰذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ نصیحت دینا اور کچھ نہیں اگلوں کی عادت ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی وہی باتیں ہیں جو پہلے بھی لوگ کرتے آئے ہیں یایہ مطلب ہے کہ ہم جس دین اور عادات وروایات پر قائم ہیں، وہ وہی ہیں جن پر ہمارے آبا واجداد کار بند رہے، مطلب دونوں صورتوں میں یہ ہے کہ ہم آبائی مذہب کو نہیں چھوڑ سکتے۔