سورة الشعراء - آیت 130
وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جب ( کسی پر) ہاتھ ڈالتے ہو تو ظلم سے پنجہ مارتے ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ ان کے ظلم وتشدد اور قوت وطاقت کی طرف اشارہ ہے۔