سورة الشعراء - آیت 112
قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بولا مجھ کو اس کے معلوم کرنے سے کیا غرض جو وہ ہمیشہ کرتے رہے ہیں
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی مجھے اس بات کا مکلف نہیں ٹھہرایا گیا ہے کہ میں لوگوں کے حسب و نسب، امارت و غربت اور ان کے پیشوں کی تفتیش کروں بلکہ میری ذمہ داری صرف یہ ہےکہ ایمان کی دعوت دوں اور جو اسے قبول کرلے، چاہے وہ کسی حیثیت کا حامل ہو، اسے اپنی جماعت میں شامل کر لوں۔