سورة الشعراء - آیت 111
قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ بولے کیا ہم تجھے مانیں حالانکہ کمینے لوگ تیرے تابع ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* الأَرْذَلُونَ، أَرْذَلُ کی جمع ہے جاہ ومال نہ رکھنے والے، اور اس کی وجہ سےمعاشرے میں کمتر سمجھے جانے والے اور ان ہی میں وہ لوگ بھی آجاتے ہیں جو حقیرسمجھے جانے والے پیشوں سے تعلق رکھتے ہیں۔