سورة الشعراء - آیت 109

وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور میں اس (پیغام) سے کچھ اجرت نہیں مانگتا ۔ میری اجرت صرف جہانوں کے رب پر ہے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٠٩۔ ١ میں تمہیں جو تبلیغ کر رہا ہوں، اس کا کوئی اجر تم سے نہیں مانگتا، بلکہ اس کا اجر رب العالمین ہی کے ذمے ہے جو قیامت کو عطا فرمائے گا۔